شہباز گل، شہزاد اکبر اور اعظم خان کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے گئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل، اعظم خان اور شہزاداکبر کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل، اعظم خان اور شہزاداکبر کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کر دیئے گئے، جس کے بعد وہ بغیر اجازت بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے۔

ذرائع کے مطابق ان کے علاوہ ارسلان خالد، گوہر نفیس اور ڈاکٹر رضوان کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں ڈالے گئے ، گوہر نفیس ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور ڈاکٹر رضوان ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور تعینات تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More