احتساب کا عمل چلتا رہے گا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے واضح کر دیا کہ احتساب کا عمل چلتا رہے گا ، احتساب سے عمران خان بھاگ رہے ہیں ، نواز شریف کے خاندان نے 40 سال کا حساب پیش کیا ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے ، شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کے لئے نمبرز پورے ہیں ، شہباز شریف ملک کو پاکستان سپیڈ بنائیں گے ، ملک میں معاشی استحکام لائیں گے اور غربت ختم کریں گے۔

مریم اونگزیب نے مزید کہا کہ مجھے نہیں علم کہ کیا ہو رہا ہے ، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔عدم اعتماد کا مقصد کرپٹ،نااہل ٹولےکوہٹاناتھاجس میں کامیاب ہوئے، موجودہ حالات ٹھیک کرناکسی ایک فردیاپارٹی کےبس میں نہیں، وقت کم ہے،چیلنج زیادہ ہیں، ایسےموقع پرحکومت چلانا آسان نہیں ہوگا، حکومت کازیادہ فوکس انتخابی اصلاحات پرہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More