بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنس ( آئی سی سی ) کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ۔

آئی سی سی کی جانب پلیئر آف دی منتھ (مارچ) کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا تھا ، بابر اعظم کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھ ویٹ اور آسٹریلیاکے پیٹ کمنز کو بھی پلیئر آف دی منتھ (مارچ) کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

پلیئر آف دی منتھ کی سلیکشن ووٹنگ کے بنیاد پر کی گئی جس میں بابر اعظم یہ اعزاز لے اڑے ۔ خیال رہے کہ بابر اعظم نے آسٹریلیاکے خلاف ہوم سیریز میں شاندار پرفارمنس پیش کی تھی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More