اسلام آباد ہائی کورٹ: وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی نااہلی کی درخواست خارج

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان اور شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

دوران سماعت درخواست گزارفدا اللہ کا کہنا تھا کہ میری درخواست ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے 16 ایم این اے بکے ہیں، ۔شیخ رشید نے کہا کہ انہیں پتہ ہے وہ کون لوگ ہیں۔

شیخ رشید نے کہا اگر نام لے لیا تو ان کی حکومت ختم ہو جائے گی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے استفسار پر درخواست گزار نے بتایا کہ وہ لکی مروت سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سے رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس پرچیف جسٹ نے کہا پھرایم این اے سے کہیں وہ درخواست دائر کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More