تازہ ترین
فیصل آباد: چھتیں گرنے کے واقعات میں 11 افراد جاں بحق

فیصل آباد: چھتیں گرنے کے واقعات میں 11 افراد جاں بحق

فیصل آباد:(21 جولائی 2020) فیصل آباد میں ہونے والی تیز بارش شہریوں کے لئے کہرام ثابت ہوئی، جہاں چھتیں گرنے کے دو مختلف واقعات میں گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے تاندلیانوالہ کے علاقے باہلک میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے تھے،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فاطمہ بی بی، مہندی حسن، یاسر، فرزانہ، جنت بی بی، بشریٰ بی بی اور خرم کے ناموں سے کی گئیں۔

چھت گرنے کا دوسرا واقعہ بھی ضلع فیصل آباد میں پیش آیا،جہاں عباس پور میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے، واقعے کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top