اب تک اسپیشل نیوز ٹکر

دسویں عالمی اردو کانفرنس تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی: (26 دسمبر 2017) پانچ روز تک کراچی علم و ادب کا گہوارابنارہا۔ دسویں عالمی اردو کانفرنس تمام تر رعنائیوں کے ساتھ ختم ہو گئی۔

اردو ادب کا پانچ روزہ میلہ مفکرین، محقیقین، شاعر، ادیب اور مصنفین۔ سب ہی ایک ہی چھت تلے جمع ہوئے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں سجنے والی دسویں عالمی اردو کانفرنس میں۔ کانفرنس میں مختلف ادب کی مختلف اصنعاف پر بحث و مباحثے ہوئے تو مقررین نے اردو ادب کے فروغ اور اس میں حائل مسائل کو بھی بیان کیا۔

کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ بھارت، جرمنی، برطانیہ اور دنیا کے دیگر ممالک سے اردو ادب کو فروغ کرنے والوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ کانفرنس میں ادب پر بات ہوئی ، تومعروف و مقبول شعرا حضرات نے اپنا کلام پیش کیا۔

اردو ادب کے میلے میں کتابوں کی رونمائی سمیت صحافت، فلم ،تھیٹر، رقص اور موسیقی پر بھی سیشن مرتب کیے گئے تھے۔ اردو کانفرنس میں نوجوانوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ نئی نسل ادب کو پھلتا پھولتا دیکھنے کی خواہش مند ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان میں 10ویں عالمی اردو کانفرنس کا تیسرا روز

اختلاف کرنے والوں سے دشمنی نہیں کرینگے، مصطفی کمال

Related posts

سری لنکا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے کولمبو میں شروع ہوگا

faraz ahmed

عبوری ضمانت خارج ہونے پر ملزم کمرہ عدالت سے گرفتار

shakir shaikh

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More