پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید8افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 566 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید554کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 78 ہزار114ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 46ہزار128کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 72ہزار519، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار773، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار378،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار198، بلوچستان میں 33 ہزار356، آزاد کشمیر میں 34 ہزار495 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار395 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 957افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار599، خیبرپختونخوا 5 ہزار778، اسلام آباد 947، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More