انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی: انٹر بیبک میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ ہوگیا۔ ڈالر 172 روپے 65پیسے کا ہو گیا۔

ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 2 پیسے مہنگا ہو کر172 روپے65 پیسے کا ہوگیاہے۔ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر1روپے12پیسےمہنگا ہو ا تھا اور 171روپے 63 پیسےپر بند ہواتھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی ڈالر کی قیمت میں 41 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور سوموار کو ڈالر170 روپے51 پیسوں پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ کاروباری ہفتےآغاز سے اب تک تین دن میں ڈالر2 روپے 14 پیسے مہنگا ہو اہے۔ڈالر کی قیمت 170 روپے 51 پیسوں سے 172 روپے 65 پیسے ہو گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More