عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں جس کی وجہ کساد بازاری کے خدشات اور چین کے خام درآمدات کی بحالی کے عمل میں سست روی ہے ۔

برینٹ کروڈ فیوچر 74 سینٹ ( 0.8 فیصد)کمی کے ساتھ 94.18 ڈالر فی بیرل پر آگیا ۔ اگلے مہینے کی قیمتیں گزشتہ ہفتے فروری کے بعد سے کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 67 سینٹ(0.8 فیصد) کمی کے ساتھ 88.34 ڈالر فی بیرل رہا ۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 9.7 فیصد تک کمی آ چکی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More