پی ٹی آئی ورکر محمد شبیر کا اپنی غلطی کا اعتراف

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی ورکر محمد شبیر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ورکر محمد شبیر کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنی کا اعتراف کرکے معافی مانگ رہے ہیں۔

اعترافی ویڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ میرا نام محمد شبیر ہے، میں بھگوان پورہ کا رہائشی ہوں، میں پچھلے دس سالوں سے پی ٹی آئی سے وابستہ ہوں اور عمران خان کو پسند کرتا ہوں، مجھے میاں محمود رشید اورمیاں حامد وغیرہ نے شیل پیٹرول کا ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کا وعدہ کیا ہوا ہے

انہوں نے بتایا کہ پچھلے دِنوں میں سپریم کورٹ رجسٹری میں اپنے پی ٹی آئی کے دوستوں کے ساتھ گیا اور ان کے اسرار پرایک نظم بول دی جس کی وجہ سے میں بہت شرمندہ ہوں، اس نظم کی وجہ سے جس کا دِل دُکھا ہے مجھے خُدا کے لیے معاف کر دیں، میں آئندہ ایسی غلطی نہیں کروں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More