ترین گروپ کے عون چوہدری وزیراعظم کے مشیر مقرر

اسلام آباد: ترین گروپ کے عون چوہدری کو وزیر اعظم شہباز شریف کا مشیر برائے اسپورٹس اور سیاحت تعینات کر دیا گیا۔

وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر عارف علوی نے منظوری دی، عون چوہدری کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ عون چوہدری کی بطور مشیر اسپورٹس اور سیاحت تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More