ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 67 پیسےمہنگا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر 188 روپے20 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ روز کرنسی ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر1 روپے سے زائد مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد ڈالر 187.55 پیسوں کی سطح پر پہنچا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ 16 اپریل کوڈالر 181.55 پیسوں کی سطح پرموجود تھا، اب تک ڈالر 6.15 روپےتک مہنگا ہوچکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More