وفاقی کابینہ کا اجلاس، صدر مملکت کا کردار آئین سے ماورا قرار

اسلام آباد: وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت کے کردار کو آئین سے ماورا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے معاملے پر آئین کا مذاق بنایا، ملک کو انتشار کی جانب دھکیلنے کیلئے آئینی عہدوں کا استعمال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ملکی سیاسی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدر مملکت کے کرداد پر شیدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور کابینہ کی جانب سے عارف علوی کا کردار آئین سے ماورا قرار دیدیا گیا۔

کابینہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے گورنر پنجاب کے معاملے پر آئین کا مذاق بنایا، جبکہ کابینہ ارکان نے گورنر پنجاب عمر چیمہ کے اقدامات پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔ کابینہ اکان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نے کہا کہ ملک کو انتشار کی جانب دھکیلنے کے لئے آئینی عہدوں کا استعمال کیا گیا، صدر اور گورنر پنجاب نے آئین ، قانون، پارلیمان، جمہوریت کی توہین کی، حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لئے آئینی اختیار استعمال کیا۔

وفاقی کابینہ نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ ملک سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا ، اداروں پر حملہ آور ہونے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ وفاقی کابینہ نے گورنر پنجاب کے معاملے پر وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More