ہم عمران خان کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کو ناکام بنا دیں گے

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کو ناکام بنا دیں گے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور عمران خان تقاریر میں انتہائی غیر مناسب زبان استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے غیر محتاط بیانات خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہو رہے ہیں جبکہ تحریک عدم اعتماد 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نہیں چھوڑوں گا کی رٹ وہ شخص لگا رہا ہے جس کی عقل ماؤف ہے۔ ایسی اداکاری تو کوئی کامیڈین بھی نہیں کرتا جو عمران نیازی نے کی اور اب بیرونی ممالک بھی عمران خان سے محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا نقصان کر رہا ہے اور عمران خان نے ہمارے ملک کی باقی ساکھ کو بھی متاثر کر دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More