وزیرِاعظم عمران خان سے چوہدری سرور اور وزیرِاعلی پنجاب کی ملاقات

لاہور: وزیرِاعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیرِاعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی محاذ پر پہلا اور اہم مرحلہ اسلام آباد ہے، حکومت سیاسی محاذ پر پر اعتماد اور مستحکم ہے، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں صوبے کے انتظامی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More