نیپرا کا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر بجلی 95 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپنے فیصلے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا جس کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا تاہم وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہی فیصلے کا اطلاق ہو گا۔ دستاویز کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط 53 پیسے فی یونٹ کا اضافے کیا گیا ہے اور مختلف سیلز کے لیے بجلی 8 سے 95 پیسے تک فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

بجلی کے 100 یونٹ استعمال تک 8 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔ بجلی کے 101 یونٹ سے 200 یونٹ تک استعمال پر 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا جبکہ بجلی کے 201 یونٹ سے300 یونٹ استعمال کرنے پر 48 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق بجلی کے 301 سے 700 یونٹ تک استعمال پر 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری سے ہو گا۔ نیپرا نے حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More