کابل ائیرپورٹ دھماکے: سی این این نے پنٹاگون کے دعووں کو جھٹلا دیا

کابل: ائیرپورٹ دھماکے میں متعدد افراد کی ہلاکت گولیاں لگنے سے ہوئیں، امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے پنٹاگون کے دعووں کو جھٹلا دیا۔

پنٹاگون نے دعوی کیا تھا کہ 26 اگست 2021 میں کابل ایئرپورٹ میں تمام 180 افراد دھماکے میں مارے گئے اور امریکی ہوائی فائرنگ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ تاہم سی این این کی انویسٹی گیٹو رپورٹ کے مطابق اموات صرف دھماکے سے نہیں بلکہ گولیاں لگنے سے بھی ہوئیں، امریکی ادارے نے عینی شاہدین اور ڈاکٹرز کے بیانات بھی رپورٹ میں پیش کیے۔

مرنے والوں کے میڈیکل ریکارڈز کے بھی مطابق متعدد اموات گولی لگنے سے بھی ہوئیں۔ یاد رہے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔

جس میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میک کینزی نے 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر 15 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More