سانحہ سیالکوٹ: مقدمے کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ہو گا

سیالکوٹ: پنجاب حکومت نے سری لنکن شہری قتل کے مقدمے کا ٹرائل لاہور میں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق۔سانحہ سیالکوٹ مقدمے کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ہو گا ۔ سری لنکن شہری کے قتل کے کیس کی پیروی پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم کرے گی ۔ تین رکنی خصوصی پراسکیوشن ٹیم کی سربراہی عبدالروف وٹو کریں گے۔ سانحہ سیالکوٹ کیس کی رپورٹ روزانہ پراسکیوٹر جنرل پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔ یاد رہے کہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے سری لنکن فیکٹری مینجر کو تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان نے واقعے کی ذمہ داروں کو سخت سزا دلوانے کا حکم دیا تھا

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More