اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

چارسدہ: تنگی میں رشتے کی تنازع پر 10 افراد کا لرزہ خیز قتل

چارسدہ میں رشتے کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کے گھر میں گھس کرفائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت دس افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تنگی کےعلاقے جیندی میں رشتہ نہ دینے پر بھتیجے گل احمد نے چچا کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں چچا جمال اور چچی زربھری، کزن شاہ خالد، فیصل عرفان، ابوبکر، نوید، جبکہ خواتین میں کلثوم، سیمرا اور فاطمہ  لقمہ اجل بن گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اور لاشوں کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال تنگی منتقل کردیا۔ پولیس  کے مطابق ملزم نے چند ماہ قبل  اپنے والدین ، بھائی اور بھابھی سمیت چار افراد کو  بھی قتل کیا تھا۔ واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا، ملزم کی گرفتاری  کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

Related posts

سعودی عرب میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی

nehal qavi

محمد حفیظ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابیوں کے لیے پرامید

Rauf Ansari

عمراکمل اوراحمد شہزاد کو ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کرنے پر ڈراپ کیا گیا، شہریار خان

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More