پاکستان میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

کراچی: پاکستان میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کےنجی اسپتال نے خاتون میں اومی کرون کی تصدیق کردی، خاتون کی کانٹکیٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کررہے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ خاتون گھر میں قرنطینہ ہیں، ان میں کسی قسم کی کوئی ظاہری علامات نہیں ہیں۔ مریضہ نے کووڈ ویکسینیشن نہیں کروائی ہے۔ مریضہ کی کوئی ٹریول ہسٹری تاحال سامنے نہیں آئی ہے، ڈپٹی کمشنر ایسٹ سے علاقے میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More