ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا رات گئے تھانہ بھاٹی کا دورہ

لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور احسن یونس نے رات گئے تھانہ بھاٹی گیٹ کا وزٹ کیا۔ ڈی آئی جی نے چوری کے شبہ میں بغیر مقدمہ کے نوجوان کو ہتھکڑی لگانے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

ڈی آئی جی آپریشن لاہور احسن یونس نے تھانہ بھاٹی گیٹ میں نوجوان کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پرمحرر سے برہمی کا اظہار کیا۔ ڈی آئی جی نے فرنٹ ڈیسک اور دیگر کمروں کا بھی وزٹ کیا، نوجوان کو کمرے میں بٹھانے پر ڈی آئی جی ایس پی سٹی سے ناراض ہوگئے۔

ایس پی سٹی نے معاملے کی انکوائری شروع کردی۔ ڈی آئی جی نے فوری ہتھکڑی کھلوا کر شہری کو کرسی پر بٹھانے کا حکم دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More