وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک گیر آگاہی مہم پر این سی او سی کی جانب سے میڈیا اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیز کے کردار کو سراہا گیا۔ اجلاس میں ملک بھر میں جاری کورونا ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک بھر میں جاری کورونا ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے ویکیسن کی مستقبل میں دستیابی یقینی بنانے کے لیے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

این سی او سی نے ملک بھر میں ایس او پیز پر عمل درآمد پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد کو سراہا۔ اجلاس میں فرنٹ لائن ورکرز کوخراج تحسین پیش کیا گیا.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک گیر آگاہی مہم پر میڈیا اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیز کے کردار کو بھی سراہا۔ این سی او سی نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کے حوالے سے انتظامات پر زور بھی دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More