چکوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشتگرد گرفتار

چکوال: سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گرد گرفتار کرکے نشاندہی پر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ سی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

سی ٹی ڈی نے ملہال مغلاں میں کارروائی کے دوران ایک مبینہ دہشت گردگرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے 14 آر پی جی اور 2بزوکا لانچز برآمد کرلیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کا نام ارقم عزیز اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

تفتیش کے دوران دہشت گرد کی نشاندہی پر بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے جس میں 14 رائفلز، مشین گنز، گرنیڈ لاؤنچر، راکٹ لاؤنچر، گولیاں ، بال بیرنگ اور دیگر مواد شامل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More