سیکٹر آئی نائن میں بینک کی کیش وین لوٹنے کیخلاف اعلی سطح کی تحقیقات شروع

اسلام آباد: سیکٹر آئی نائن میں بینک کیش وین لوٹنے کے خلاف اعلی سطح کی تحقیقات کا شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈ حاصل کر لیا۔

اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں گزشتہ روز بینک کی کیش وین لوٹنے کے واقعے کی پولیس تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی نگرانی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن تفتیشی ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔

تفتیشی ٹیم نے سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈ حاصل کرتے ہوئے بینک وین کے گارڈز اور ڈرائیور کے بیانات قلمبند کیے۔ تفتیشی ٹیم ایک ہفتہ میں اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر رکھا ہے۔ لوٹی گئی وین اور عملہ نجی سیکیورٹی کمپنی کا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More