شہباز گل کا سکھ کمیونٹی کی جانب سے دیے گئے تحفے کو توشہ خانہ میں جمع کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سکھ کمیونٹی کی جانب سے دیے گئے تحفے کو توشہ خانہ میں جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے گولڈن ٹیمپل ماڈل کو توشہ خانہ میں جمع کرانے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے سکھ کمیونٹی کا قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر شہباز گل کو حال ہی میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے دورہ کے دوران سکھ برادری نے گولڈن ٹیمپل کے ماڈل کا تحفہ دیا تھا۔گولڈن ٹیمپل کے ایک نایاب ماڈل کا کچھ حصہ سونے سے تیار کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More