ملتان میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مٹھائیاں مہنگی ہوگئیں

ملتان: مہنگائی کے باعث خوشیاں ماند پڑھنے لگیں، چینی کی قیمتیں بڑھنے سے مٹھائی اور بیکری ایٹمز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

مہنگائی کا طوفان خوشیاں بھی بہانے لگا۔ چینی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ملتان میں مٹھائی اور بیکری کی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے لگا۔ دکاندار کہتے ہیں کہ حکومت چینی درامد کررہی لیکن وہ چینی باریک ہونے کے باعث مٹھائی کا وہ معیار نہیں بن پاتا جو پاکستانی چینی سے بنتا تھا۔

دوسری طرف شہری بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں جن کا کہنا ہے مہمان نوازی یہ خوشی کے لمحات کیلئے مٹھائی اور کیک ایک اہم جز ہوتا ہے لیکن ان کی قیمتوں میں بھی اب اضافہ ہونے لگا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے چینی سمیت دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More