تازہ ترین دنیا صحت اور ماحولیات نیوز ٹکر

عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین کے بوسٹر لگانے سے روک دیا

نیو یارک: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس سال کے آخر تک کورونا کی اضافی بوسٹر ویکسین نہ لگوانے کی اپیل کی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جنہیں کورونا کی ایک ویکسین بھی نہیں لگی۔ امیر ممالک پہلے غریب ملکوں کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک یقینی بنائیں۔ اس کے بعد شہریوں کو بوسٹرز لگائےجائیں۔

خیال رہے کہ دنیا کے کچھ ممالک سے اس قسم کی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہاں پر عوام کو کورونا کی بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا ویکسین کے بوسٹر لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن صرف بیرون ملک جانے والے افراد ہی بوسٹر لگواسکیں گے۔ بوسٹر لگانے کو لازمی قرار نہیں دیا گیا۔ بوسٹر لگوانے والے شہری خود اس کی قیمت بھی ادا کریں گے۔

Related posts

جمہوریت کےلیےجدوجہدجاری رکھے گے،بلاول بھٹو زرداری

Abuzar Usama

مقبوضہ وادی میں جعلی آپریشن، 13 معصوم کشمیری گرفتار

shakir shaikh

ہمیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے نہایت ذمہ داری سے پیش آنا ہوگا، وزیراعظم

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More