شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کا ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی نے سابق معاون خصوصی شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف ماہر قانون بابر اعوان نے درخواست تیار کرلی ہے۔

عمران خان کی ہدایت پر درخواست ایف آئی اے میں جمع کروائی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کو تاحال یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ گرفتاری کے بعد شہباز گل کو کس جگہ منتقل کیا گیا ہے۔

اجلاس میں عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلے شہباز گل کی لوکیشن معلوم کی جائے اس کے بعد باضابطہ درخواست بھیجی جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More