تازہ ترین
عمان کے مرکزی بینک نے نیا نوٹ جاری کردیا

عمان کے مرکزی بینک نے نیا نوٹ جاری کردیا

مسقط: (09 جولائی 2020) عمان کے مرکزی بینک نے 50 ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جدید اور روشن عمانی سلطنت کی 50ویں سالگرہ کی خوشی کے موقع پر سینٹرل بینک نے 50 ریال کا نیا نوٹ جاری کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بینک کا کہنا ہے کہ نئے نوٹ کی ترسیل کا سلسلہ رواں ماہ میں ہی جلد شروع کردیا جائے گا۔

نیا پچاس ریالی نوٹ جلد عمانی شہریوں کی پہنچ میں ہوگا۔ عمان میں اس سے قبل کرنسی کے متعدد نئے نوٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔

لیکن 50 ریال کا نیا نوٹ خصوصی طور پر سلطنت کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اسے خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ خیال رہے کہ 50 ریال کے نئے نوٹ کے سلسلے کا یہ چھٹا ایڈیشن ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top