عامر لیاقت حسین کے انتقال پر سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور سوگواران سے اظہار ہمدردی کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عامر لیاقت حسین کے درجات بلند کریں اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کریں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ آصف علی زرداری نے عامر لیاقت کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ عامر لیاقت حسین کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ رکن قومی اسبلی عامر لیاقت حسین گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More