کاروبار کا اختتام، ڈالر 90 پیسے مہنگا ہوگیا

کراچی: انٹربینک میں آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 90 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ دن کے اختتام پر ڈالر 187روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔

آج دن کے آغاز پر ڈالر 186.63 روپے سے شروع ہوا جو اتار چڑھاؤ کے بعد دن کے اختتام پر 90 پیسے اضافے کے بعد 187 روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔

آج ایک ایسا مقام بھی آیا جب ڈالر کی قیمت ایک روپے 7 پیسے بڑھ کر 187 روپے 70 پیسے ہو گئی مگر بعد ازاں کمی کے بعد 187 روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More