وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کیلئے بڑا فیصلہ، وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہے، قیمت کو مستحکم کرنا ہے، وزیراعظم نے ایکسپورٹ پر پابندی کے ساتھ سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دے دیا۔

ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے، وزیراعظم نے اپنے احکامات پر موثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی متعلقہ اداروں کو ہدایت کردی، غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسراور عملہ ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More