اپوزیشن کاقومی اسمبلی اجلاس میں شور شرابہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس کیلئے حکمت عملی طے کر لی۔

قومی اسمبلی اجلاس سے پہلےمتحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں حکمت عملی طے کر لی گئی۔اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس میں شور شرابہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوگی ایوان میں بیٹھے رہیں گے۔ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی میں شرکت نہیں کی۔ اپوزیشن نے 176 اراکین کی حمای اور موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More