اس سال 10 لاکھ لوگ افراد حج کا فریضہ ادا کرسکیں گے

ریاض: اس سال 10 لاکھ مقامی اور غیر ملکی افراد حج کا فریضہ ادا کر سکیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس سال دس لاکھ مقامی اور غیر ملکی افراد حج کا فریضہ ادا کر سکیں گے۔

حج کا فریضہ ادا کرنے والوں کی عمر کی حد 65 برس مقرر کی گئی ہے۔سعودی وزارت صحت کی منظور شدہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگی۔

حج کی سعادت حاصل کرنے لیے سعودی عرب پہنچنے والوں کے لیے 72 گھنٹے قبل پی سی آر رپورٹ کا منفی آنا لازمی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More