عدم اعتماد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش دستور کی خلاف ورزی اورتوہین عدالت ہوگی

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش دستور کی خلاف ورزی اورتوہین عدالت ہوگی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر آج حکومت نے تحریک عدم اعتمادکو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو یہ دستور کی دوسری بار خلاف ورزی ہوگی۔

انہوں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو سبوتاژ کرنے کی صورت میں آرٹیکل 6 کی دوسری مرتبہ خلاف ورزی ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، صدر، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر توہین عدالت کے بھی مرتکب ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More