ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار: حکومت نے نظرثانی کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد: حکومت نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے سپریم کورٹ کے 7اپریل کے ڈپٹی اسپیکر رولنگ سے متعلق فیصلے پر نظرِثانی درخواست دائر کردی۔ درخواست بابراعوان اور اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی، درخواست میں عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل انہتر آئین کا حصہ ہے، سپریم کورٹ اسمبلی کے اختیارات نہیں لے سکتی، فیصلہ معطل کیا جائے اور قومی اسمبلی کو رولز کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More