قومی اسمبلی میں سعد رفیق اور فواد چوہدری کی سرگوشیاں

اسلام آباد : قومی اسمبلی اجلاس میں وقفے کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان ملاقاتیں ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ ہوا تو خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سرگوشیاں کرتے دکھائی دیے، جس کی ریڈیو سامنے آگئی۔ اس دوران وزیر تعلیم شفقت محمود بھی وہاں آپہنچے اور تینوں کی خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سعد رفیق اور وفاقی وزیر اسدعمر کے درمیان بھی بات چیت کی ویڈیو سامنے آئی جبکہ سعد رفیق اور وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان بھی گپیں لڑاتے ہوئے دکھائی دیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More