فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی، سندھ سے سینیٹ کی نشست کیلئے پولنگ آج ہورہی ہے

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی تا حیات نااہلی سے خالی ہونے والی سندھ سے سینیٹ کی نشست کیلئے پولنگ آج ہو رہی ہے۔

سینیٹ کی خالی ہونے والی سندھ کی جنرل نشست کیلئے پولنگ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں شام چار بجے تک جاری رہے گی۔ تحریک انصاف کے حامی آزاد امیدوار کی ریٹائرمنٹ کے بعد میدان میں چار امیدوار رہ گئے۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جاری کردہ فہرست کے مطابق امیدواروں میں تحریک انصاف کے آغا ارسلان خان، پیپلزپارٹی کے نثاراحمد کھوڑو اور آزاد امیدواروں میں عاجز دھامرا، گل محمد جاکھرانی شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More