مرغی خریدنے جانے والے شخص نے ایک لاکھ ڈالر جیت لیے

میری لینڈ: امریکی ریاست میری لینڈ میں مرغی خریدنے جانے والے شخص نے ایک لاکھ ڈالر جیت لیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میری لینڈ کے رہائشی 52 سالہ شخص نے بتایا کہ اسے اہلیہ نے دکان پر مرغی لانے بھیجا تھا لیکن وہ واپسی پر 10 ڈالر کے لاٹری ٹکٹ خرید لایا۔ لاٹری جیتنے والے شخص نے بتایا کہ ان کی اہلیہ رات کے کھانے میں کچھ اچھا بنانا چاہتی تھیں اور اسی وجہ سے انہیں مرغی لانے بھیجا تھا تاہم جب وہ اسٹور پہنچے تو وہاں رکھی لاٹری وینڈنگ مشین سے ٹکٹ خرید لائے۔

انہوں نے کہا کہ کھانا کھانے کے بعد جب ایک لاٹری کا ٹکٹ اسکریچ کیا تو وہ سمجھے کہ شاید 10 ڈالرز کی انعامی رقم جیتے ہیں لیکن بعد میں غور کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ تو ایک لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کے حقدار ٹھہرے ہیں۔

ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے خوشی میں چیخ ماری اور خوشی کے مارے کچھ نازیبا الفاظ بھی ادا کیے جو ہم پر بہت ناگراں گزرے اور ہم سمجھے کے شاید وہ کسی بات پر سخت غصہ ہوگئے ہیں تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ ایک لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت چکے ہیں۔

خوش قسمت شخص کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے کہا کہ ہم جیتنے والے پیسوں سے قرضہ اتاریں گے، گھومنے جائیں گے اور گھر کی تزئین و آرائش بھی کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More