اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن صرف ڈگڈگی بجا رہی ہے: حسان خاور

لاہور:ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپوزیشن رہنماؤں کی حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں ، اپوزیشن صرف ڈگڈگی بجا رہی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک کی ترقی پسند نہیں آرہی ، ان کے ماتھے پر پسینہ آگیا ہے ، ہمارے اتحادی چٹان کی طرح ہمارے ساتھ ہیں ، کابینہ کا حصہ لیں اور مشاورتی عمل میں پوری طرح شامل ہیں ، ہم سب ریاست کا حصہ ہیں جہاں قانون کے مطابق فیصلے ہو رہے ہیں۔

فیصل واوڈا کی نا اہلی سے متعلق حسان خاور کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کے پاس الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا حق ہے ۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ 31 مارچ کے بعد پنجاب کے تمام شہری صحت کارڈ کیلئے اہل ہوں گے ، سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھلی رہیں گی اور پہلے کی طرح علاج معالجے کا عمل جاری رہے گا ، سرکاری اسپتالوں میں علاج کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

پی ایس ایل سے متعلق ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ اہلیان لاہور میں پی ایس ایل سے متعلق انتہائی جوش و خروش پایا جا رہا ہے ، ٹریفک پولیس شہریوں کو متبادل نظام دینے کیلئے کام کر رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More