پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید9افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار793 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید310کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار703ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 43ہزار503کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.71فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 77ہزار119،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار471، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار610،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار989، بلوچستان میں 33 ہزار510، آزاد کشمیر میں 34 ہزار586 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار414 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار44افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار630، خیبرپختونخوا 5 ہزار868، اسلام آباد 961، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 362 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More