سوشل پروٹیکشن پروگرام کیلئے فنڈ کی منظوری

کراچی: ایشیائی ترقیاتی بینک نے سوشل پروٹیکشن پروگرام کیلئے فنڈ کی منظوری دے دی۔ سوشل پروٹیکشن پروگرام کیلئے 60 کروڑ ڈالر کی رقم دی گئی ہے۔

ایشین ڈیویلپمنٹ بینک ( اے ڈی بی ) کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 30 لاکھ ڈالرز گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ قرض اور گرانٹ کی رقم سماجی تحفظ پروگرام کیلئے خرچ کی جائے گی۔

ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کی جانب سے کہا گیا کہ تعلیم سب کیلئے فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی 24 ملین گرانٹ خرچ کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More