نواز شریف پاکستان نہیں آئیں گے، وزیرداخلہ شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کی ہدایت کردی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گتفگو میں شیخ رشید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیں گے، بڑی بڑی کمپنیاں غریبوں کا خون چوستی ہیں، پاکستان میں ای پاسپورٹ شروع ہونے جا رہا ہے، 191 ممالک میں آن لائن پاسپورٹ کی سہولت دے رہے ہیں، خواہش ہے سو روز میں ای پاسپورٹ شروع ہو جائے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ہمیں نیشنل ایکشن پلان پر زور دینا ہے جو ملکی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں انکےخلاف سختی سےہاتھ ڈالاجائے، پی ڈی ایم اپنی احتجاج کی تاریخ بدلے، پی ڈی ایم سےدرخواست ہے کہ 23 کےبجائے30مارچ کو آئیں۔

سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ رانا شمیم کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا ہے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے، جس کیلئے اجلاس ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، نئےڈی جی آئی ایس آئی زبردست صلاحیتوں کےمالک ہیں۔

نواز شریف سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف پاکستان نہیں آئیں گے اور اگر وہ پاکستان آنے کا ارادہ ظاہر کریں تو ہم کاغذات ان کے گھر تک بھی پہنچا سکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More