عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے۔

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا نوٹس لے لیا ہے اور پولیس کو کہا ہے کہ وارداتوں سے متعلق اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ قانون سب پر لاگو ہوتا ہے اور عمران نیازی آج تک لاڈلے ہیں۔ اسرائیل اور بھارت سے کسی سیاستدان نے آج تک امداد نہیں لی جبکہ عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو الیکشن کمشنر، عدلیہ اور فوج مرضی کی چاہیے جبکہ فرح خان پیسے لے کر ٹرانسفر پوسٹنگ کرواتی رہی ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کی بہن اربوں روپے کی ایمنسٹی لیتی رہی ہیں اور عمران خان جو زہر اگل رہا ہے اس سے نوجوانوں کے ذہن خراب ہو رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More