پاکستان کو چار ارب ڈالر جلد مل جائیں گے، قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی: قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی حسین نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو چار ارب ڈالر جلد مل جائیں گے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ملنے والے فنڈز سے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ اگلے دو ماہ میں ختم ہو جائے گا، روپے کی قدر مستحکم کرنے کیلئے متحرک رہیں گے۔

مرتضی حسین نے کہا کہ شہریوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے، گیارہ سے بارہ ماہ مہنگائی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں میں سبسڈی کے فیصلے سے آئی ایم ایف کو ناراض کیا۔ اس کے ساتھ گزشتہ برس بجٹ توسیعی پالیسی کا باعث بنا اور مانیٹری پالیسی سہارا لیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More