پنجاب حکومت کا ارشد ندیم کے گاؤں میں اسٹیڈیم کی فوری تعمیر شروع کرنے کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے ارشد ندیم کے گاؤں میں اسٹیڈیم کی فوری تعمیر شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں ان کا استقبال میں خود کروں گا،ارشد سمیت میڈلز لینے والے تمام اتھلیٹس کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

ملک تیمور خان نے کہا کہ ارشد ندیم پر پوری قوم کو فخر ہے، انہیں پہلے بھی سپورٹس سہولیات دیں اب بھی ہرممکن سہولیات دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب اسپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھاتا رہے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More