لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے وہ بطور کور کماندڑ پشاور خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل سردارحسن اظہرحیات کو کور کمانڈر پشاور جب کہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو ملٹری سیکریٹری پاکستان آرمی تعینات کر دیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More