پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی بجائے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کی بجائے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کاجلسہ لاہور ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا۔

اس ضمن میں عمران خان کے سوشل میڈیا انچارج اظہر ماشوانی نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات 75واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان خصوصی طور پر شرکت اور خطاب کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More