ارشد ندیم اور نوح دستگیر جیسے جوان پاکستان کے ہیرو ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کہا گیا کہ کامن ویلتھ گیمز میں نیزہ پھینکنے کے مقابلوں میں ارشد ندیم کا ریکارڈ پورے پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے، انجری کے باوجود سونے کا تمغہ جیت کر ارشد ندیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا بے مثال مظاہرہ کیا، نصف صدی سے زائد عرصے بعد دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان کو گولڈ میڈل ملنا ایک بڑی کامیابی ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ارشد ندیم اور نوح دستگیر جیسے جوان پاکستان کے ہیرو ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ارشد ندیم کو کامن ویلیتھ گیمز جیتنے پر مبارکباد پیش کی، کہا ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک اور عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، ارشد ندیم نے ملک کا نام روشن کیا ہے ایسے نوجوانوں پر قوم کو فخر ہے، آصف علی زرداری نے ارشد ندیم کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا بھی کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More