ارشد ندیم کو انجری پرقابو پانے اور پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جتنے پر مبارک، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ارشد ندیم کو انجری پرقابو پانے اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جتنے پر مبارک باد دی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ارشد ندیم کو نوے اعشاریہ ایک آٹھ میٹر کی جیولن تھرو پھینکنے کا نیا ریکارڈ بنانے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ عمران خان نے ارشد ندیم کی جیولن تھرو پھینکنےکی ویڈیو بھی شئیر کی۔ کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے سبز ہلالی پرچم سب سے اونچا کر دیا، جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

انہوں نے نوے اعشاریہ ایک آٹھ میٹر کی تھرو پھینکی کرچوبیس سال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ارشد ندیم سب سے بڑی تھرو کرنے والے دوسرے ایشین کھلاڑی بھی بن گئے ۔ یہ ارشد ندیم کے کیریئر کی بھی سب سے لمبی تھرو تھی۔ تائیوان کے چاوسن چینگ 2017میں 91 اعشاریہ میٹر کی تھرو کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More